Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / خواتین سے بدتمیزی پر خاموش رہنا بزدلی ہے، کوہلی کا بیان

خواتین سے بدتمیزی پر خاموش رہنا بزدلی ہے، کوہلی کا بیان

نئی دہلی ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آج کہا کہ وہ جنھوں نے سال نو کے موقع پر بنگلورو کی سڑکوں پر خواتین سے بدتمیزیاں دیکھ کر خاموش رہے، انھیں خود کو مَرد کہلانے کا کوئی حق نہیں اور انھیں اس طرح کے سماج کا حصہ ہونے پر شرمندگی کا احساس ہے۔ کوہلی نے سماجی مسائل پر اپنے خیالات کا حالیہ عرصے میں بلاتکلف اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر 94 سکنڈ کے دو کلپس پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگلورو میں جو کچھ پیش آیا وہ واقعی پریشان کن ہے۔ لڑکیوں سے اس طرح کا سلوک ہوتے دیکھنا اور اس تعلق سے کچھ نہ کرنا بزدلی ہے۔
’’دھونی ہمیشہ میرے کپتان ہوں گے‘‘
ویراٹ کوہلی نے ایم ایس دھونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں متاثرکن لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کیلئے ہمیشہ ہی کیپٹن رہیں گے۔ ’’کسی بھی نوجوان کیلئے درکار لیڈر رہنے پر شکریہ! آپ ہمیشہ میرے لئے کیپٹن رہوگے، ایم ایس دھونی بھائی!‘‘

TOPPOPULARRECENT