Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / خواتین سے جنسی زیادتی: امریکہ اور مغربی ممالک سرفہرست

خواتین سے جنسی زیادتی: امریکہ اور مغربی ممالک سرفہرست

ونڈرلسٹ کی رپورٹ میں امریکہ کو پہلااور ہندوستان کو چوتھے مقام
لندن ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنسی زیادتی کے لحاظ سے بلند ترین شرح کے حامل 10 ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فہرست میں حیرت انگیز طور پر انسانی حقوق اور حقوق نسواں کے علمبردار 6 ترقی یافتہ ممالک امریکہ ، سویڈن، فرانس، کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی شامل ہیں۔ اس حوالہ سے امریکہ سر فہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جنوبی آفریقہ، تیسرے پر سویڈن، چوتھے پر ہندوستان، پانچویں پر برطانیہ، چھٹے پر جرمنی، ساتویں پر فرانس، آٹھویں پر کینیڈا، نویں پر سری لنکا اور دسویں نمبر پر ایتھوپیا شامل ہیں۔ ونڈر لسٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سوپر پاور خواتین کی عصمت ریزی کی دوڑ میں سر فہرست ہے۔ جنسی زیادتی کے متاثرین میں91% خواتین جبکہ9% مرد شامل ہیں۔ امریکہ کی نیشنل وائلینس اگینسٹ ویمن سروے کے مطابق امریکہ کی ہر 6 میں سے ایک خاتون اور 33 میں سے ایک مرد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسی طرح کالج کی ایک چوتھائی طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT