Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراسانی پر 59 افراد گرفتار

خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراسانی پر 59 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی شی ٹیم نے گزشتہ ایک ماہ کی کارروائی میں 59 افراد بشمول 13 کم عمر لڑکوں کو خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائم اینڈ ایس آئی ٹی شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلئے شی ٹیم اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جس کے تحت گزشتہ ایک ماہ میں 59 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل چھیڑ چھاڑ اور ہراسانی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سُمت شرما نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو اپنی حرکتوں سے باز نہ آتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے چھیڑ چھاڑ کررہا تھا ۔ اسی طرح دو طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں شی ٹیم نے مسٹر شہناز بیگ ساکن کلیان پوری اپل کو گرفتار کرلیا ۔ شی ٹیم نے سلسلے وار چھیڑ چھاڑ کے واقعہ میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT