Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین ضامن روزگار بل کی عنقریب پیشکشی

خواتین ضامن روزگار بل کی عنقریب پیشکشی

حیدرآباد /6 نومبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ مودی حکومت خواتین کیلئے روزگار کی ضمانت دینے اور انہیں اقل ترین اجرت کو یقینی بنانے کیلئے ایک بل پیش کرے گی ۔ دتاتریہ نے کہا کہ ہم بہت جلد خواتین روزگار تحفظ بل کو پیش کریں گے ۔ انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آیا یہ بل پارلیمنٹ کے آنے والے مانسون سیشن میں پیش کیا جائے گا ۔ حکومت گھریلوں تشدد قانون ، چائلڈ لیبر ایکٹ ، بونس ایکٹ برمیمی بل بھی پیش کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT