Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین و طالبات کو معاشرہ کی اصلاح کیلئے متحدہ جدوجہد کرنے کا مشورہ

خواتین و طالبات کو معاشرہ کی اصلاح کیلئے متحدہ جدوجہد کرنے کا مشورہ

غیر اسلامی رسم و رواج کو ختم کرنے پر زور ، جلسہ تقسیم اسناد سے صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : خواتین وطالبات کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلم معاشرہ کی اصلاح کے لیے متحدہ جدوجہد کریں ۔ خاص طور پر موجودہ ماحول میں پیدا شدہ برائیوں اور غیر اسلامی رسم و رواج کو ختم کرنے کا عزم مصمم کرلیں ۔ ان خیالات کا اظہار عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے شاہین اسکول ، سید نگر ، بنجارہ ہلز میں منعقدہ جلسہ تقسیم اسناد سے صدارتی خطاب سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست و ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام شہر کے مختلف محلہ جات میں ووکیشنل کے تربیتی مراکز کے قیام کا مقصد لڑکیوں و خواتین کو خود مکتفی بنانا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں ۔ سلیم الدین کرسپانڈنٹ اسکول نے ابتداء میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست حیدرآباد میں تعلیمی ، سماجی اور معاشی سطح پر انقلاب پیدا کیا ہے اور اب مسلم نوجوان ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں جو ایک ناقابل فراموش کارنامہ ہے ۔ محمد فرید الدین کوآرڈینٹر نے شاہین اسکول کی ہیڈمسٹرس انجم نظام اور اساتذہ کو مبارکباد دی کہ ان کی سرپرستی اور تربیت کے باعث طلباء و طالبات میں نمایاں صلاحیتیں پیدا ہوئی ہیں ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم ، احمد صدیقی مکیش اور محمد نصر اللہ خاں نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ڈی ایف کے عہدیداروں نے ٹیلرنگ ، مہندی ڈیزائننگ اور بیوٹیشن کورس میں تربیتی یافتہ 60 خواتین و طالبات میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔ محترمہ انجم نظام نے شکریہ ادا کیا ۔ اسنادات حاصل کرنے والوں میں قابل ذکر افضل سماء ، آفرین خانم ، پنکی ، نکہت ، ہاجرہ ، منہاج ، مہ جبین ، ثانیہ رخسار ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT