Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین و طالبات کیلئے تحفظ شریعت و اصلاح معاشرہ کانفرنس

خواتین و طالبات کیلئے تحفظ شریعت و اصلاح معاشرہ کانفرنس

محبوب نگر 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر و شریعت کمیٹی برائے خواتین حیدرآباد و مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیراہتمام بعنوان تحفظ شریعت و اصلاح معاشرہ کانفرنس 15 اکٹوبر بروز ہفتہ 9 تا 1 بجے دن بمقام جامعہ اسلامیہ سراج البنات محبوب نگر میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں حیدرآباد کے مشہور پروفیسرس، ڈاکٹرس و اراکین مسلم پرسنل لاء بورڈ خواتین درس قرآن شریعت اسلامی کی اہمیت، اسلامی معاشرہ تحفظ شریعت اور مسلم خواتین کی ذمہ داریاں کے عنوانات پر مخاطب کریں گے۔ مولانا امیراللہ خان قاسمی، مولانا مطیع الرحمن مظاہری، مولانا ثناء اللہ خان قاسمی، حافظ محمد ادریس سراجی نے خواتین و طالبات سے خواہش کی ہے کہ اپنی دینی و علمی ذمہ داری کا حق ادا کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کانفرنس میں شرکت فرماکر کامیاب بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT