Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / خواتین پر تشددکے خلاف مودی کو برطانوی نسائیت کے علمبرداروں کا مکتوب

خواتین پر تشددکے خلاف مودی کو برطانوی نسائیت کے علمبرداروں کا مکتوب

لندن۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) خواتین کی کئی نامور تنظیموں اور خواتین کی تعلیم کے ماہرین نے جو برطانوی ہیں ایک مکتوب وزیراعظم نریندر مودی کو روانہ کیا ہے جو آئندہ ماہ برطانیہ کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ انہوں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ ہندوستان میں صنفی تشدد میں اضافہ کے باوجود وزیراعظم خاموش ہیں ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو چاہیئے کہ تفصیلی شہادتیں طلب کریں ۔اس مکتوب پر جن لوگوں نے دستخط کئے ہیں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ وزیراعظم خاص طور پر آر ایس ایس کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کریں کیونکہ ان تمام کو ان روابط کے بارے میں سخت تشویش ہے ۔ آر ایس ایس ایک نیم فوجی تنظیم ہے جو اطالوی فسطائی اور جرمن نازی پارٹیوں کی طرز پر قائم کی گئی ہے ۔ ان تنظیموں کا مقصد پُرتشدد کثیرزوجگی کے سلسلہ میں اُن کے قائدین کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا تھا ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کا بیرون ملک شعبہ فی الحال برطانوی فلاحی کمیشن کی جانب سے عیسائیوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریروں کیلئے زیر تحقیق ہے ۔ مکتوب میں دستخط کرنے والوں نے وزیراعظم سے خواہش کی کہ کیا وہ ان نفرت پر مبنی جرائم کی منظوری دیتے ہیں ‘ کیا وہ تشدد اور کثیر زوجگی کے سرپرست ہیں جس کا ارتکاب مبینہ طور پر آر ایس ایس اور اس کی ملحق تنظیمیں کرتی ہیں ۔ اگر ایسا نہیں ہیں تو اُن پرزور دیا جاتا ہے کہ وہ کھل کر ان تنظیموں کی مذمت کریں ۔

TOPPOPULARRECENT