Saturday , March 25 2017
Home / دنیا / خواتین پر مردوں کے کنٹرول کے خاتمہ کا مطالبہ کرنے والا جیل کے حوالے

خواتین پر مردوں کے کنٹرول کے خاتمہ کا مطالبہ کرنے والا جیل کے حوالے

ریاض ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ایک شخص کو ایک سال کی سزائے قید دی گئی ہے جس نے اس مملکت کے نظام تولیت و سرپرستی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ اس نظام کے تحت خواتین پر مردوں کو مکمل کنٹرول دیا گیا ہے۔ اس شخص پر 30000 سعودی ریال (8000 امریکی ڈالر) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ روزنامہ العکاز کے مطابق اس شخص نے ٹوئیٹر پوسٹ اور پوسٹروں کی اشاعت کے ذریعہ خواتین پر مردوں کی تولیت اور کنٹرول کے خلاف اکسایا تھا۔ ضلع کی ایک مسجد میں پوسٹر لگاتے وقت اس شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ مردوں کی تولیت کے خاتمہ کیلئے بڑے پیمانے پر جاری آن لائن مہم میں وہ ملوث تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT