Wednesday , April 26 2017
Home / دنیا / خواتین کا بحیثیت خودکش بم بردار دولت اسلامیہ کی جانب سے استعمال ‘موقف برعکس

خواتین کا بحیثیت خودکش بم بردار دولت اسلامیہ کی جانب سے استعمال ‘موقف برعکس

لندن ۔ 13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ نے اپنا موقف برعکس کرتے ہوئے فوجی اقدامات سے بچنے کیلئے زیادہ تعداد میں خواتین کو خودکش بم بردار کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ پورے یورپ میں یہ خواتین دولت اسلامیہ کے حملوں کی قیادت کررہی ہیں ۔ اگر دولت اسلامیہ مشرق وسطی میں ناکام ہوجائے تو ایک اخباری اطلاع کے بموجب ماضی میں دولت اسلامیہ کی خاتون ارکان کو امدادی کردار ادا کرنے تک محدود رکھا جاتا تھا ‘ انہیں میدان جنگ سے دور رھا جاتا تھا ۔ لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکی زیر قیادت فوجی دباؤ کی وجہ سے دولت اسلامیہ نے اپنا موقف برعکس کرلیا ہے ۔

 

ایموجی کے نئے قواعد کے تحت حجاب ‘ ماں کے دودھ اور یوگا کی اجازت
لندن ۔ 13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایموجی کے نئے قواعد تیار کرنے والے کنسورشیم نے خواتین کے سرپوش کے استعمال ‘ بچے کو دود ھ پلانے اور یوگا کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ روزنامہ ’’ دی ٹیلیگراف ‘‘ کی اطلاع کے بموجب امکان ہے کہ ایموجی کے نئے قواعد اسمارٹ فونس پر آئندہ سال پیش کردیئے جائیں گے ۔ بین الاقوامی کنسورشیم عالمی معیاروں کا تعین کرتا ہے ۔ اس کے مجوزہ معیار 51ممالک میں تسلیم کئے جاتے ہیں ۔ روزنامہ کے بموجب 1724 پیغامات مجوزہ تبدیلیوں کی تائید میں روزنامہ کو حاصل ہوچکے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT