Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کا حجامہ کیمپس

خواتین کا حجامہ کیمپس

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے ایک روزہ حجامہ کیمپ کا 19 فروری اتوار کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ میں صبح 9 تا 2 بجے دن مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حجامہ کیمپ برائے خواتین میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ماہر حجامہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ حجامہ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مشورہ بھی دیں گے۔ ایسے خواتین کو تھائی رائیڈ، بی پی، نزلہ زکام، شوگر، پی ای او ڈی، بانجھ پن، کمر کے درد، موٹاپا، جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہیں وہ اپنے نام فون نمبر 8125249080 پر 10 بجے دن سے 5 بجے دن تک رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT