Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کا حجامہ کیمپس

خواتین کا حجامہ کیمپس

حیدرآباد ۔ 16 جنوری (راست) روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے دو روزہ حجامہ کیمپ کا ہفتہ 21 جنوری ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ اور اتوار 22 جنوری الامین ماڈل ہائی اسکول ٹولی چوکی میں صبح 9 تا 2 بجے دن مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ دو روزہ حجامہ کیمپ برائے خواتین میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ماہر حجامہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ حجامہ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مشورہ بھی دیں گے۔ ایسے خواتین کو تھائی رائیڈ، بی پی، نزلہ زکام، شوگر، پی ای او ڈی، بانجھ پن، کمر کے درد، موٹاپا، جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہیں وہ اپنے نام فون نمبر 8125249080 پر 9 بجے دن سے 4 بجے دن تک رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT