Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کو بااختیار بنانے تعلیم ضروری

خواتین کو بااختیار بنانے تعلیم ضروری

لڑکیوں کی ترقی کیلئے والدین کی سرپرستی ناگزیر ،سابق مس امریکہ کا بیان
حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) عالمی یوم خواتین کے موقع پر سابق مس امریکہ نینا دَولوری نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعلیم کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ تعلیم ، آج انسانی زندگی کا بنیادی مسئلہ ہے۔ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہوئے ہی انہیں سماج میں مستحکم مقام دیا جاسکتا ہے۔ ثقافتی مسابقت کے ذریعہ کثیرالوجود تقریب میں شرکت کیلئے وہ ہندوستان آئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کثیرالوجود سماج پایا جاتا ہے ، خاص کر امریکہ اور ہندوستان میں کثیر الوجود معاشرہ کی وجہ سے ترقی کی راہیں کشادہ ہورہی ہیں۔ سابق مس امریکہ نینا دَولوری کا تعلق آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ سے ہے۔ ان کے آباء و اجداد برسوں قبل امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔ انہیں 2014ء میں مس امریکہ منتخب کیا گیا تھا، اس مقابلہ حسن میں 14,000 حسیناؤں نے حصہ لیا تھا۔  امریکی قونصلیٹ برائے حیدرآباد کے زیراہتمام منعقدہ ’’میڈیا سے ملاقات‘‘ کے موقع پر نینا نے بتایا کہ نوجوان طبقہ کو مقصد کے حصول کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔انہوں نے خود کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کی جانب سے حوصلہ افزائی کئے جانے پر وہ یہ مقام حاصل کرپائی ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق مس امریکہ وہ ہندوستان کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کئی یونیورسٹیز، تنظیمیں اور دیگر افراد سے ملاقات کرتے ہوئے کثیر الوجود معاشرہ سے متعلق تبادلہ خیال کررہی ہیں۔ دنیا کے کسی بھی حصہ میں مرد وں اور عورتوں کو مساوی درجہ دیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT