Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کو بااختیار بنانے کا امراوتی اعلامیہ جاری کرنے میں ناکامی

خواتین کو بااختیار بنانے کا امراوتی اعلامیہ جاری کرنے میں ناکامی

امراوتی۔ 12 فروری (سیاست نیوز) امراوتی میں منعقدہ پہلا نیشنل ویمنس پارلیمنٹ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایک اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام رہا۔ امراوتی اعلامیہ اب تین ماہ کی تاخیر سے جاری کیا جاسکتا ہے۔ یہاں منعقدہ تین روزہ کانکلیو کے اختتام پر غوروخوض کے بعد یہ اعلامیہ جاری کیا جانے والا تھا۔ نیشنل ویمنس پارلیمنٹ نے خواتین کے مسائل کی ایک فہرست مرتب کی جس کو اختتامی دن پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کانفرنس میں اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس فہرست کو مسودہ قرارداد سمجھا جائے۔ اس کے بعد اعلامیہ کے بارے میں کوئی چیز واضح نہیں کی گئی۔ خواتین کے مسائل میں خواتین کیلئے شادی کی عمر، تغذیہ، غذائی کی کمی سے متعلق مسائل ، اسکولوں میں عدم صاف صفائی، سماج میں خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک ، سماجی ترقی اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں شریک خواتین کی اکثریت نے زندگی کے ہر شعبہ میں 50% تحفظات کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT