Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کو بھی مرد کے برابر حقوق کا مطالبہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر پرکاش گوڑ کا خطاب

خواتین کو بھی مرد کے برابر حقوق کا مطالبہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر پرکاش گوڑ کا خطاب

شمس آباد ۔ /8 مارچ (سیاست نیوز) عالمی یوم خواتین کے موقع پر سری وومینس فاؤنڈیشن شمس آباد کی جانب سے مختلف زمرہ میں خواتین کو تہنیت پیش کی گئی ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنی خطابت میں کہا کہ خواتین زندگی میں کئی رولس ادا کرتی ہے ۔ بہن ، بیوی ، ماں وغیرہ کے رولس ذمہ داری کے ساتھ نبھاتی ہے اور اپنے کاموں میں دن رات مصروف رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو مکمل کرتی ہے ۔ سماج میں خواتین کو بھی مرد کے برابر حق ملنا چاہئیے تبھی ان کے ساتھ انصاف ہوگا ۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے خواتین کو بھی ان کا حق دلانے کیلئے نامزد عہدوں میں بھی پچاس فیصد سیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔ تلنگانہ حکومت خواتین کے ساتھ انصاف کرے گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری سینئر میڈیکل آفیسر یونانی شمس آباد نے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں سو سے زائد خواتین کی تشخیص کرتے ہوئے مفت ادویات تقسیم کی گئی ۔ اس پروگرام میں شماریڈی ایم پی ٹی سی ممبر و سری وویمنس فاؤنڈیشن صدر ، دیپا ، جیا پردا جونیر کالج پرنسپل کے علاوہ ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹیری ، چندرا ریڈی ، وینکٹیش گوڑ ، مہیندر ریڈی ، موہن راؤ کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT