Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کو تحفظات عزت و احترام سے دیا جائے

خواتین کو تحفظات عزت و احترام سے دیا جائے

نیشنل ویمنس پارلیمنٹ کی اختتامی تقریب سے اسپیکر لوک سبھا کا خطاب
امراوتی۔ 12 فروری (سیاست نیوز) پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے تحفظات کیلئے موثر وکالت کرتے ہوئے اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج کہا کہ یہ تحفظات کسی پس و پیش کے بغیر پوری  عزت و احترام کے ساتھ دیئے جانے چاہئے۔ انہوں نے اس تجویز کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کی جو ماضی میں پارلیمنٹ کے اندر تحفظات کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں۔ سمترا مہاجن نے مزید کہا کہ جب ہم تحفظات کی بات کرتے ہیں تو یہ کسی کو کچھ دینے کی بات نہیں ہے بلکہ یہ خواتین کا حق ہے اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواتین ملک کی 50% آبادی ہے۔ ہم تمام تحفظات کے حق میں ہیں۔ ہم کوئی بھیک نہیں چاہتے۔ یہ کوئی خیرات نہیں ہے۔ پارلیمنٹ میں کچھ لوگ دستاویزات کو چاک کرتے ہیں اور کچھ لوگ نعرے بازی کرکے ہاں، ہاں، ہاںکی تکرار کرتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں، نہیں، نہیں کہتے ہیں۔ وہ امراوتی میں منعقدہ نیشنل ویمنس پارلیمنٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ طالبات اور دنیا بھر سے آنے والی خاتون مندوبین کے بشمول 22,000 خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سمترا مہاجن نے کہا کہ خواتین کیلئے تحفظات کے مطالبہ کا مطلب مردوں سے لڑائی کرنا نہیں ہے بلکہ یہ خواتین کا حق ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT