Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / خواتین کو دھمکانے اور ان سے بدسلوکی کرنے والوں کی تقلید نہ کرنے کجریوال کا مشورہ

خواتین کو دھمکانے اور ان سے بدسلوکی کرنے والوں کی تقلید نہ کرنے کجریوال کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹردہلی اروند کجریوال نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایسے افراد کی تقلید نہ کی جائے جو آن لائن خواتین کو دھمکیاں دیتے ہیں اور ان سے بدگوئی کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام خواتین کو یوم خواتین کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ معزز وزیراعظم پر زور دیتے ہیں کہ وہ بھی ایسے افراد کی پیروی نہ کریں جو خواتین کو دھمکیاں دیتے اور ان سے بدگوئی کرتے ہیں۔ گذشتہ ماہ دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمہرکور کو عصمت ریزی کی دھمکی دی گئی تھی جبکہ انہوں نے سوشیل میڈیا پر ایک پیغام شائع کیا تھا جبکہ رامجس کالج میں ہنگامہ کیا گیا اور آر ایس ایس کی حمایت یافتہ اے بی وی پی اور بائیں بازو کی حمایت یافتہ اے آئی ایس اے کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT