Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں حصہ لینے کا مشورہ

خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں حصہ لینے کا مشورہ

ورنگل۔4ڈسمبر ( فیکس ) بتاریخ 3ڈسمبر 2015ء بمقام اسلامیہ انتظامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج ورنگل شعبہ انگلش کی جانب سے اسٹوڈنٹ سمینار بہ موضوع ’’Role of Women in Modern Society‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس سمینار کی دارت پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر میر کوکٹ علی نے اور جناب پی چاند پاشاہ سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ ڈاکٹر خواجہ اظہر حسین ‘ کوآرڈینیٹر آئی کیو اے سی (IQAC) نے بہ حیثیت مہمان اعزازی شرکت کی اور جلسہ کو موثر انداز میں مخاطب کیا ۔ اس پروگرام کی کارروائی محترمہ معراج خاتون صدر عبہ انگریزی نے انجام دی ۔ اس سمینار میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے اساتذہ صاحبین نے بھی شرکت کی اور اس دلچسپ پروگرام کا لطف اٹھایا ۔ طلباء وطالبات نے اس موضوع پر اپنے اپنے مقالے پیش کئے جو کافی دلچسپ و معلوماتی رہے ۔ اس سمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آج کے دور میں خواتین کو گھریلو روزمرہ زندگی تک ہی محدود نہ رہیں بلکہ دور جدید کے سماجی ‘ سیاسی‘ معاشی و سائنسی امور میں نمایاں رول ادا کریں۔ خواتین پر بڑی سماجی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ خواتین اپنی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے دور جدید کی فنی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو اور انہیں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت بھی حاصل کرنی چاہیئے اور خواتین گھر کی چار دیواری سے باہر آکر عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیئے ۔دور جدید کے بڑھتے ہوئے ہمہ اقسام کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے لازمی ہے کہ خواتین روایتی حدود کو پھاند کر ترقی کی راہ پر گامزن رہیں ۔ پرنسپل ڈاکٹر میر کوکب علی نے اس موقع پر اس بات کا اظہار خیال کیا کہ خواتین احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ حیات زندگی کے تمام شعبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ماضی میں کئی خواتین وزیراعظم ‘ صدر ہند ‘ گورنر اور چیف منسٹر جیسے عظیم عہدوں پر فائز ہوکر یہ ثابت کرچکی ہیں کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بہ شانہ رہ کر زندگی کے تمام شعبہ جات میں نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں ۔ سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ کالج ہذا جناب پی چاند پاشاہ نے طالبات پر زور دیا کہ وہ فولاد خاتون (Iron Lady) میر گریٹ تھیچر جیسی شخصیت کو مثال بناکر ترقی کی منزلیں طئے کریں اور قوم کی ترقی میںہاتھ بٹائیں ۔ اس سمینار کے اختتام پر محترمہ معراج خاتون لکچرارانانگلش کالج ہذا نے جلسہ میں تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT