Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں حصہ لینے کا مشورہ

خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں حصہ لینے کا مشورہ

کاغذنگر /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عالمی یوم خواتین کے ضمن میں کاغذنگر مستقر کے گوتم ماڈل ہائی اسکول میں اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی کے اہلیہ محترمہ کونیرو راما دیوی اور کاغذنگر میونسپل چیرپرسن محترمہ سی پی ودیاورتی ، جاگیروتی مہیلا تعلقہ صدر محترمہ پدمجا کے علاوہ مقامی خواتین تنظیم یونین قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کی اہلیہ محترمہ راما دیوی نے مسابقتی دور میں زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کو آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا تاکہ ظلم و ستم کی روک تھام ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست تلنگانہ کی خواتین کے فلاح و بہبود کیلئے اور خواتین کو ہر میدان میں آگے برھانے کیلئے کئی اسکیمات کا آغاز کیا ہے ۔ خوایتن نے مسائل کی یکسوئی کیلئے انہو ںنے ہمیشہ دستیاب رہنے کا تیقن دیا ۔ کاغذنگر میونسپل چیرمین محترمہ سی پی ودیاوتی نے کہا کہ موجودہ میونسپل میں 50 فیصد تحفظات پر عمل آوری کو یقینی بناتے ہوئے انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار ک رنے کا خواتین کو مشورہ دیا ۔ بعد ازاں عالمی یوم خواتین ڈے کے ضمن میں مقامی خواتین تنظیم اور خواتین یونین اور جاگیروتی مہیلا تنظیم کے ذریعہ نگرانی میں رکن اسمبلی کی اہلیہ محترمہ کونیرو رواما دیوی ا ور مینوسپل چیرپرسن محترمہ سی پی ودیاوتی کو تہنیت ، شال اور گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر گوتم ماڈل ا سکول ، آئی کے پی اوشا رانی ، ششی کلا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT