Saturday , July 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین کو قوانین سے نہیں صلاحیتوں سے ترقی ممکن

خواتین کو قوانین سے نہیں صلاحیتوں سے ترقی ممکن

ونپرتی میں یوم خواتین پروگرام سے ضلع کلکٹر ایس موہنتی کا خطاب

ونپرتی۔/8 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومتیں خواتین کیلئے کتنے بھی قانون بنائے، ریزرویشن بھی دے مگر خواتین بذات خود اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھنے پر ہی خواتین کی ترقی ہوسکتی ہے اور سماج میں خواتین کو یکساں مقام حاصل ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ونپرتی ضلع کلکٹر شویتا مہنتی نے کیا۔ آج مستقر ونپرتی کے فنکشن ہال میں یوم خواتین کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد ہوا جس میں ایس پی روہنی پریہ درشنی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر شیویتا موہنتی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں مرد اور خواتین کے درمیان تفریق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک خاتون کو اپنی پیدائش پر قانونی طور پر ان کو انصاف دینا ضروری ہے۔ گذشتہ 30سالہ دور کی مناسبت سے اب خواتین تعلیمی، سیاسی، کاروباری، اور کھیل کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ  مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔ مگر سماج میں مزید تبدیلی ہونا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون ایک ماں کے روپ میں کبھی بیٹی کے روپ میں، کبھی بیوی کے روپ میں مگر کونسا بھی روپ اختیار کرے وہ بہت ہی ذمہ دارانہ اور اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور عورت اس کو بخوبی انجام دیتی ہے۔ اس لئے عورت کو سماج میں عزت و شرافت سے پیش آنا چاہیئے۔ ایس پی روہنی پریہ درشنی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزادی حاصل ہوئے 60سال سے زائد عرصہ ہورہا ہے لیکن عورتیں اپنے ذاتی فیصلے نہیں کرسکتیں اور خواتین کو33 فیصد ریزرویشن کیلئے کافی دنوں سے جدوجہد جاری ہے۔ اس موقع پر تمام محکموں کے خواتین عہدیدار کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT