Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کو محکمہ پولیس میں تحفظات

خواتین کو محکمہ پولیس میں تحفظات

900 سب انسپکٹرس و 1500 کانسٹیبلس کی جلد بھرتی : ہریش راؤ
حیدرآباد 8 ستمبر ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے محکمہ پولیس میں خواتین کیلئے تحفظات فراہم کئے جائیں گے ۔ وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے یہ بات بتائی ۔ اپنے دورہ میدک کے موقع پر ہریش راؤ نے فرینڈلی پولسنگ کے ٹریننگ مرکز کا دورہ کیا جہاں 470 اہلکاروں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پولیس میں بھرتیوں کی مہم شروع کی جائیگی تاکہ 900 سب انسپکٹران اور 1,500 کانسٹیبلس کی جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے اعلامیہ بہت جلد جاری کیا جائیگا ۔ ریاستی حکومت اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ خواتین کو پولیس محکمہ میں بھرتی کروانے کیلئے تحفظات فراہم کئے جائیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چیف مسنٹر ریلیف فنڈ سے ایسی ٹریننگ کیلئے 37 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ گجویل میں پولیس ونگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں انہیں مفت ٹریننگ فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے اس موقع پر 470 افراد میں کتابیں وغیرہ تقسیم کیں جو اس ادارہ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT