Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین کو مساویات حقوق کیلئے مساعی

خواتین کو مساویات حقوق کیلئے مساعی

کریم نگر /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں ہفتہ کی شام زیڈ پی میٹنگ ہال میں محکمہ بہبود خواتین و اطفال کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم خواتین کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیرمین تلا اوما نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی زندگی کے ہر شعبہ میں نصف آبادی رکھنے والی خواتین کو قانون ساز مجلس میں داخلہ کا موقع فارہم کیا جائے ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ حیات میں ضلعی سطح پر مختلف کارنامے انجام دینے والی خواتین کی نشاندہی کرکے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ بعد ازاں ضلع پریشد چیرمین نے کہاکہ قانون ساز مجلس میں خواتین کو 35 فیصد تحفظات کے سلسلہ میں اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کیلئے مرکز سے چیف منسٹر نمائندگی کر رہے ہیں ۔ خواتین کو چاہئے کہ مواقع فراہم ہوتے ہی استفادہ کریں ۔ آج کی سماجی زندگی میں برائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بے حیائی عام ہوگئی ہے ۔ خواتین کا استحصال ہو رہا ہے ۔ ضلع کریم نگر کی موضع چلور منڈل وینو ونکا کی دلت لڑکی عصمت ریزی انتہائی افسوس ناک ہے۔ خاطیوں کو سخت سزا دلوائی جائے گی ۔ حکومت ’’ شی ٹیموں ‘‘ کی تشکیل دے کر خواتے نکی حفاظت کیلئے حتی الامکان کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے رضاکارانہ تنظیموں سے خواہش کی کہ خواتین کی حفاطت کا خیال رکھیں ۔ ایڈیشنل جے سی ڈاکٹر ناگیندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 1914ء میں کمیونٹی پارٹی کی کاوشوں سے عالمی یوم خواتین کا آغاز ہوا ۔ سب سے پہلے سیکوسلواکیہ میں عالمی یوم خواتین کا انعقاد عمل میں آیا ۔ خواتین کو مساویانہ حقوق دئے جانے کیلئے عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے ۔ بہبود خواتے و اطفال ضلع کریم نگر کی صدر کندکوری سندھیا رانی نے مخاطب کریت ہوئے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ریاستی حکومت مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لائے تاکہ ان میں بھی خود اعتمادی پیدا ہو اور انہیں ہمت اور حوصلہ ملے ۔ اس موقع پر نو خواتین کو تہنیت پیش کی گئی جنہوں نے مختلف کارنامے انجام دئے ۔

TOPPOPULARRECENT