Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / خواتین کو گھر اور کام کی جگہ آزادیٔ عمل دیں

خواتین کو گھر اور کام کی جگہ آزادیٔ عمل دیں

صدرجمہوریہ کا یوم خواتین پر خطاب ۔ ناری شکتی ایوارڈ کی پیشکشی
نئی دہلی ۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خواتین کو ذہنی طورپر بااختیار بنانا چاہئے اور ان کیلئے ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں کہ وہ گھر میں اور کام کے مقام پر اپنے فیصلے آزادانہ طورپر کرسکیں، صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر یہ بات کہی ۔ 15 خواتین اور سات اداروں کو خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کے گرانقدر رول کیلئے ’’ناری شکتی ایوارڈ‘‘ پیش کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہاکہ ہمارے لوگوں کی ذہنیت کا فروغ لازمی ہے اور انھیں ضرور یہ سمجھ لینا چاہئے کہ خواتین کو پسند کے معاملے میں آزادی دینا خود سماج کے مفاد میں ہے۔ ہریانہ اپنی ریاست میں بچہ کے جنس کے تناسب میں بہتری پر یہ ادارہ جاتی ایوارڈ پانے والوں میں سے ہے۔ پرنب مکرجی نے کہاکہ میں اکثر سنتا ہوں کہ خواتین کو موقع نہیں دیا جارہا یا کچھ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ میں کہوں گا اس کا انتظار ہی کیوں کریں کہ جو کچھ آپ کا تھا ہے وہ دیگر آپ کو دیں۔ ہماری خواتین کے ذہنوں کو سوجھ بوجھ کے قابل بنانا چاہئے ۔ ایوارڈ یافتگان میں جرنلسٹ ، ماہر ماحولیات ، سماجی جہدکار ، وکیل ، انسانی حقوق جہد کار شامل ہیں جن کو خصوصی کمیٹی نے منتخب کیا ہے ۔ اس ایونٹ میں وزیر بہود خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے بھی شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT