Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / خواتین کو ہراساں کرنے پر87 افراد کیخلاف کارروائی

خواتین کو ہراساں کرنے پر87 افراد کیخلاف کارروائی

 

حیدرآباد ۔ 2 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کی ’’شی ٹیمس‘‘ نے گذشتہ ایک ماہ میں خواتین کو ہراساں کرنے پر 87 افراد بشمول 15 کم عمر نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ اس کارروائی کے دوران دو افراد کو نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائم شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ ایک متاثرہ لڑکی نے شی ٹیم سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت کی جس میں یہ بتایا کہ یہ نامعلوم شخص نے اس سے فیس بک پر دوستی کی اور بعدازاں اس کی تصویر کے ذریعہ فرضی فیس بک اکاؤنٹ قائم کیا اور اس اکاونٹ کے ذریعہ وہ لڑکی کے رشتہ داروں اور بہنوں کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اسے بلیک میل کرنے لگا۔ شی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے فحش میسیجس اور فرضی فیس بک اکاونٹ تیار کرنے والے 23 محمد علی بیگ ساکن تالاب کٹہ میں گرفتار کرلیا اور اسے چندرائن گٹہ پولیس کے حوالے کردیا۔ شی ٹیم نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ مشہور سافٹ ویر کمپنی کی ملازمہ کو ہراساں کرنے والے سابق ساتھی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح خاتون کو فون کے ذریعہ ہراساں کرنے والے ایک شخص اے جانیا کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT