Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کی اہانت ، تلگو فلم کی چکا پر امتناع کا مطالبہ

خواتین کی اہانت ، تلگو فلم کی چکا پر امتناع کا مطالبہ

حیدرآباد 27 اکٹوبر : ( سیاست نیوز): خواتین کی این جی او تنظیم شی ہیلپ فاونڈیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کی تحقیر پر مبنی متنازعہ مناظر پر مشتمل عنقریب ریلیز ہونے والی تلگو فلم ’ کی چکا ‘ (Keechaka) پر پابندی عائد کرکے سنسر بورڈ اور ڈائرکٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے تاکہ آئندہ تیار کی جانے والی فلموں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے مناظر پیش کرنے سے احتیاط برتا جاسکے ۔ یہ بات آج یہاں صدر شی ہیلپ فاونڈیشن شریمتی وجیا ریڈی ، رمیا کماری ایڈوکیٹ ، چیرمین ایس ایس ایس ٹرسٹ شریمتی بی اندو ، شیاملا نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ سنیما ایک مہذب انداز میں تیار کی جانی چاہئے نہ کہ اس میں خواتین کی عزت سے کھلواڑ کے مناظر ہوں جو سارے افراد خاندان کے ہمراہ دیکھنے کے لائق ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان دنوں فلموں میں اکثر و بیشتر خواتین کو برہنہ اور نیم برہنہ اور خواتین اور لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات کے مناظر پیش کئے جارہے ہیں جس کے نتیجہ میں سماج میں کئی برائیاں پھیل رہی ہیں اور فلم کے متنازعہ مناظر کو پیش کئے جانے پر خواتین کو ہتک اور شرمندگی کا احساس ہورہا ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مذکورہ فلم سے خواتین کی ہتک سے متعلق فحش مناظر کو حذف کرنے کے لیے سنسر بورڈ اور فلم ڈائرکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT