Saturday , July 22 2017
Home / جرائم و حادثات / خواتین کی توجہ ہٹاکر زیورات کا سرقہ ، عادی سارق گرفتار

خواتین کی توجہ ہٹاکر زیورات کا سرقہ ، عادی سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ /2 مئی (سیاست نیوز) خواتین کی توجہ ہٹاکر طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والے ایک عادی سارق کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سی سی ایس مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ 34 سالہ آفتاب احمد شیخ ساکن باغ جہاں آراء چنچل گوڑہ راہ چلتی خواتین اور تنہا خواتین کو نشانہ بنایا کرتا تھا اور یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ان کا موبائیل نمبر مفت تحفے کیلئے لکی ڈرا میں منتخب ہوا ہے اور انہیں موٹر سائیکل ، ریفریجریٹر ، ٹی وی وغیرہ حوالے کرنا ہے ۔ احمد شیخ بڑی شاطرانہ انداز میں خواتین سے گفٹ ووچر طلب کیا کرتا تھا اور خواتین کی جانب سے ووچر کی عدم فراہمی پر انہیں یہ مشورہ دیا کرتا تھا کہ وہ طلائی زیورات خریدنے والے بل کی کاپی فراہم کرے تاکہ وہ انہیں انعام حوالے کرسکے ۔ مذکورہ دھوکے باز اکثر خواتین کے ہمراہ قریب کے سنار کی دوکان لیجاکر انہیں بل فراہم کرنے کے بہانے طلائی زیورات لیکر فرار ہوجایا کرتا تھا ۔ مسٹر موہنتی نے بتایا کہ آفتاب شیخ کو عصمت ریزی کے مقدمہ میں ممبئی کورٹ نے ساڑھے پانچ سال کی سزاء سنائی تھی اور ستمبر 2016 ء میں وہ جیل سے رہا ہوکر حیدرآباد منتقل ہوتے ہوئے حیدرآباد ، سائبر آباد اور کاماریڈی میں وارداتیں انجام دیں ۔ سی سی ایس پولیس نے دھوکہ باز کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT