Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کی سلامتی کو تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیح:این نرسمہاریڈی

خواتین کی سلامتی کو تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیح:این نرسمہاریڈی

حیدرآباد14 دسمبر ( یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت خواتین کی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ انہوں نے بھونگیر میں ویمنس پولیس اسٹیشن کے ریسٹ ہوزکے علاوہ بی بی نگر میں نئے پولیس اسٹیشن کی عمارت کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولیس کو ملک میں اولین مقام پر لانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ پولیس اسٹیشن میں آنے والی شکایات کو آن لائن سسٹم کے ذریعہ درج کیا جارہا ہے اور ہر شکایت پرسنجیدگی کے ساتھ کارروائی کی جارہی ہے ۔ افتتاح کے بعد انہوں نے عمارتوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا ۔ اس تقریب میں بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ نرسیا گوڑ ‘ سرکاری وہپ جی سنیتا ‘ رکن کونسل کے پربھاکر اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT