Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کی سلامتی کیلئے تلنگانہ حکومت کے خصوصی اقدامات

خواتین کی سلامتی کیلئے تلنگانہ حکومت کے خصوصی اقدامات

حیدرآباد 20نومبر (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت خواتین کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے عصمت دری کی متاثرہ خواتین میں امداد کی تقسیم کیلئے شہر حیدرآباد کے جی ایم سی بالا یوگی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کی سلامتی اور انہیں چھیڑ خانی سے بچانے کیلئے 100 شی ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔ ان ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔ لا اینڈ آرڈر کے مسائل کو آہنی پنجہ سے نمٹا جائے گا ۔خواتین کو ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہنے کیلئے ورزش کرنی چاہئے ۔ اس موقع پر تلگو فلموں کی مشہور اداکارہ راکل پریت سنگھ بھی موجود تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT