Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / خواتین کی نسبت مردوں کو زیادہ انعامی رقم ملنی چاہئے : جوکویچ

خواتین کی نسبت مردوں کو زیادہ انعامی رقم ملنی چاہئے : جوکویچ

انڈین ویلز ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکویچ نے کھیل کے انعام کی رقم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کیلئے انعام کی رقم خواتین کی نسبت زیادہ ہونا چاہئے کیونکہ اس کو دیکھنے کیلئے زیادہ لوگ آتے ہیں۔ گزشتہ روز انڈین ویلز میں بی این پی جیتنے کے بعد انھوں نے مردوں اور خواتین کے کھیل میں انعامی رقم کی منصفانہ تقسیم کیلئے اعداد و شمار کو استعمال کرنے کا دفاع کیا۔ اس سے پہلے انڈین ویلز ٹینس گارڈن کے ’سی ای او‘ ریمنڈ مور نے ویمنس ٹور (ڈبلیو ٹی اے) کے بارے میں کہا تھا کہ عورتیں، مردوں کی کامیابیوں کی وجہ سے آگے بڑھتی ہیں۔ جوکووچ کی اس رائے کو سیاسی طور پر درست نہیں قرار دیا جارہا۔ سربیا کے کھلاڑی نے مزید کہا: ’’خواتین نے محنت کرکے وہ حاصل کیا جس کی وہ حق دار ہیں لیکن مردوں کے اے ٹی پی ٹینس کو بھی بہتر معاوضہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہئے‘‘ ۔ اعداد و شمارکو دیکھ کر یہ واضح ہوا ہے کہ مردوں کے ٹینس میچز کو دیکھنے کیلئے زیادہ لوگ آتے ہیں اور شاید اسی لئے مردوں کو زیادہ پیسے ملنے چاہئے۔ جب تک اعداد و شمار اور معلومات موجود ہوں گی، جیسے کہ کون سا کھلاڑی زیادہ لوگوں کو اپنے کھیل کی طرف راغب کرتا ہے اور کس کھلاڑی کے کھیل کے ٹکٹ زیادہ فروخت ہوتے ہیں، ان ساری معلومات کی بنا پر انعام کے پیسوں کی تقسیم اسی حساب سے ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT