Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خواتین کی ہراسانی سے مردوں کی خودکشی

خواتین کی ہراسانی سے مردوں کی خودکشی

حیدرآباد  /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی  کا شکار خواتین کی خودکشی کے واقعات تو عام بات ہیں تاہم اب خواتین کی ہراسانی سے مردوں کی خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ گھریلو مسائل ، گھریلو تنازعات شوہروں سے جھگڑے کے بعد مائیکے کا رخ کرنے والی خواتین اور ہر چھوٹے مسئلہ پر شوہروں کو ہراساں کرنے کے مختلف واقعات میں 6 افراد نے خودکشی کرلی ۔ جن میں خانگی ملازم مزدور پیشہ افراد کے علاوہ ایک ہوم گارڈ بھی شامل ہے ۔ دنڈیگل ، حیات نگر ، نارائن گوڑہ ، میڑچل ، منگل ہاٹ اور رین بازار حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 22 سالہ شیخ شاہ رخ خان جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ دنڈیگل پولیس حدود میں سائی بابا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ شاہ رخ خان کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور یہ جھگڑا ذرائع کے مطابق معمولی بات پر ہوا تھا اور بیوی کی جانب سے جھگڑے میں اضافہ سے دلبرداشتہ شاہ رخ خان نے 10 اکٹوبر کے دن خودکشی کی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیاحیات نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ شیخ عبدالعزیز جو حیات نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ عبدالعزیز شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور گھریلو مسائل سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے  13 اکٹوبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 33 سالہ اشوک جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔

نارائن گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا 5 سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور 3 سال قبل بیوی نے اس سے علحدگی اختیار کرلی تھی ۔ اشوک اپنی بیوی کو مائیکے سے سسرال منتقل کرنے کی کوشش میں تھا ۔ تاہم مسلسل ناکامیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل خودسوزی کرلی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 28 سالہ آر رمیش جو پیشہ سے حجام بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص چنگی چرلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس نے اپنی بچی کو تاکیداً مارپیٹ کی تاہم اس دوران بیوی رمیش سے الجھ پڑی اور دونوں میں جھگڑا ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران رمیش نے بچی کے ساتھ بیوی کو بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا  اور کمرے میں جاکر خودکشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ آر راملو جو پیشہ سے چھوٹا کاروباری تھا ۔ سیتارام باغ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور بیوی نے بے رخی کے ذریعہ ہراسانی شروع کی تھی جس سے تنگ آکر اس نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 28 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے ہوم گارڈ تھا ۔ ہیڈ کوارٹرمیں ملازمت کرتا تھا جو مادناپیٹ میں رہتا تھا ۔ 8 سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT