Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / خواتین کے تحفظ میں کجریوال ناکام: بی جے پی

خواتین کے تحفظ میں کجریوال ناکام: بی جے پی

نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی یونٹ نے آج چیف منسٹر ارویند کجریوال سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور بتایا کہ خواتین کے تحفظ میں یہ حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جبکہ ایک دن قبل عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کو ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی پر گرفتار کرلیا تھا۔ صدر سٹی یونٹ مسٹر ستیش اپادھیائے نے آج ایک چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے یہ ادعا کیا ہے کہ عاپ کارکنوں کے خلاف خواتین پر مظالم، دھوکہ دہی، کرپشن اور مذہبی جذبات بڑھکانے کا الزام ہے۔ انہوںن ے بتایا کہ کجریوال کے انتخابی وعدوں میں خواتین کی سلامتی سرفہرست تھی لیکن اقتدار میں آنے کے بعد فراموش کردیا گیا۔ بی جے پی لیڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکامی پر چیف منسٹر کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT