Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر احتجاج

خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر احتجاج

کرشنا نگر ( مغربی بنگال ) ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ناڈیہ صلع میں فلویپرا کے مقام پر حالت نشہ میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے اس وقت 2 افراد کو زد و کوب کیا جب وہ 2 خواتین پر حملہ کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ نشہ میں دھت موٹر سیکلوں پر سوار نوجوانوں نے نازیبا ریمارکس کرتے ہوئے 2 خواتین کو آٹو رکشا سے باہر کھینچنے کی کوشش کی ۔ خواتین کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا تو نوجوانوں کی ٹولی نے زد و کوب کردیا ۔ پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ۔۔

پائلٹ کی سوجھ بوجھ سے بڑا حادثہ ٹلا
بنگلور،15 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے کمپے گوڑا بین اقوامی ہوائی اڈے پر اڑان بھرنے کے لئے پوری طرح تیار جیٹ ایئرویز کا ایک طیارہ آج اس وقت حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیا جب پرواز بھرتے ہی اس کے ٹائروں میں آگ لگ گئی اور پائلٹ نے سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اسے واپس موڑ کر رن وے پر اتار لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جیٹ ایئرویز کی پرواز نمبر pw2839 میں سوار تمام مسافر اور عملہ کے افراد محفوظ ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارہ بنگلور کے لئے پرواز بھرنے کے لئے پوری طرح تیار تھا کہ پائلٹ نے ٹائر میں آگ لگی دیکھی اور فواً ہی اسے واپس رن وے پر لے آیا۔

TOPPOPULARRECENT