Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر سابق رکن پارلیمنٹ کے خلاف شکایت

خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر سابق رکن پارلیمنٹ کے خلاف شکایت

نئی دہلی ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس سے سابق رکن پارلیمنٹ مہابل مشرا کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ انہوں نے جنوب مغربی دہلی کے علاقہ ڈیبری کے علاقہ میں موبائیل ٹاور کی تنصیب کیلئے دو گروپس میں باہمی جھگڑے کے دوران دخل اندازی کی تھی ‘ تاہم انہوں نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار کے بموجب اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور کئی افراد بشمول مشرا کے خلاف کئی جرائم کے الزام میں شکایات درج کروائی گئی ہیں اور ان سب کی گرفتاری بھی ممکن ہے ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ کل شام پیش آیا جب کہ مشرا کے رشتہ داروں اور ان کے پڑوسیوں کے درمیان ڈیبری کا علاقہ ویشالی میں باہم جھڑپ ہوگئی ۔ اس کی بیٹی نے معاملہ میں داخل اندازی کیلئے مشرا کو ٹیلیفون کر کے طلب کیا تھا ۔ پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی گئی تھی ۔ جب پولیس مقام واردات پر پہنچی تو وہاں موجود ایک خاتون نے جس کے ساتھ بعد میں دیگر افراد بھی شریک ہوگئے الزام عائد کیا کہ مشرا نے اس خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی تھی ۔ بعدازاں مشرا اور دیگر افراد کے خلاف شکایات درج کی گئیں ‘ جو مجرمانہ حملہ ‘ غلط رویہ ‘ غیرقانونی طور پر گھر میں داخل ہونا ‘ خاتون کے وقار کی بیحرمتی کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔ مشرا نے ان الزامات کی تردید کردی ہے اور کہا کہ انہوں نے ہی پولیس طلب کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT