Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / خواتین کے لیے آج حجامہ کیمپ

خواتین کے لیے آج حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے ایک روزہ حجامہ کیمپ 18 مئی کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ ، ریلوے اسٹیشن میں صبح 8تا 2 بجے دن مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حجامہ کیمپ برائے خواتین میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ماہر حجامہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ حجامہ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مشورہ بھی دیں گے۔ ایسی خواتین جو تھائی رائیڈ، بی پی، نزلہ زکام، شوگر، پی ای او ڈی، بانجھ پن، کمر کے درد، موٹاپا، جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہیں وہ اپنے نام فون نمبر 8125249080 ۔ 9550287583 پر رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔۔

 

ٹی جی ٹی ، پی جی ٹی کے لیے
گرانڈ ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ٹیچرس کے تقررات کے لیے ٹی جی ٹی ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس ، پی جی ٹی پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس کے لیے 31 مئی کو ہونے والے مسابقتی امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کے لیے نمونہ سوالات کی مشق اور دو اہم سوالات کے پرچہ گرانڈ ٹسٹ میں 21 مئی کو صبح 11 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ امیدوار وقت پر شریک ہو کر دونوں پرچے حاصل کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT