Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / خواتین کے ورلڈکپ میچوں کی راست نشریات

خواتین کے ورلڈکپ میچوں کی راست نشریات

نئی دہلی۔7 مارچ (سیات ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈکپ مقابلوں میں خواتین کے 13 مقابلے راست نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں میچ  راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں سیمی فائنلز اور فائنل کے علاوہ گروپ مرحلے کے 22 میں سے 10 میچ شامل ہیں۔ یہ بھی پہلا موقع ہے کہ خواتین اور مردوں کے ٹورنمنٹ ایک ساتھ کروائے جا رہے ہیں۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم کے مطابق آئی سی سی ٹی وی ان میچوں کی لائیو کوریج کرے گا اور یہ تنظیم کے گلوبل میڈیا پارٹنر اسٹار اسپورٹس پر نشر کئے جائیں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کے مطابق خواتین کی کرکٹ کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور میچ  راست نشر کرنے کا فیصلہ خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کا ہی حصہ ہے۔انھوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ اس سے خواتین کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور شائقین بھی اسٹارز کے کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔ آئی سی سی میں خواتین کی کرکٹ کمیٹی کی سربراہ کلیئر کانر نے کہا کہ اس فیصلے سے نئی نسل کو بیٹ اٹھانے اور کرکٹ کھیلنے کی تحریک ملے گی۔ خواتین کی کرکٹ کا یہ پانچواں عالمی کپ ہے جس میںآسٹریلیائی اپنے خطاب کا دفاع کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT