Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / خواتین کے ٹینس مقابلے سب سے دلچسپ : ملاڈینووچ

خواتین کے ٹینس مقابلے سب سے دلچسپ : ملاڈینووچ

پیرس ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینو وچ نے ڈبلیو ٹی اے ٹور کادفاع کرتے ہوئے مردوں کے مقابلے میں خاتون ایونٹس کو زیادہ دلچسپ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرد کھلاڑیوں کو نشریاتی حقوق کی بدولت زیادہ رقم حاصل ہوتی ہے۔اس کے باوجود کھیل کو پسند کرنے والے شائقین خواتین کے مقابلوں میں کافی دلچسپی لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ایسے گروپ کی موجودگی بھی ضروری ہے جو نوجوان  لڑکیوں کیلئے تحریک کا ذریعہ بن سکے۔ انہوں نے اپنے کھیل پر مزید توجہ دینے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT