Saturday , July 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواتین کے گلے سے چین اڑالینے والا سارق گرفتار

خواتین کے گلے سے چین اڑالینے والا سارق گرفتار

مسروقہ مال خریدنے والا تاجر بھی زیر حراست ، ایس پی کا انکشاف

عادل آباد ۔ /11 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد مستقر کے سنجے نگر ٹیچرس کالونی ، ودیا ناگر ، ٹیلرس کالونی ، دوارکا نگر اور ہاؤزنگ بورڈ میں گزشتہ چند ماہ سے خواتین کے گلے سے سونے کی چین سرقہ کرنے کی مختلف واقعات میں ملوث آر سریش 26 سالہ کو پولیس نے منصوبہ بند طریقہ سے جال بچھاکر حراست میں لے لیا ۔ یہ بات ضلع ایس پی مسٹر ایم سرینواس نے مستقر عادل آباد کے پولیس ہیڈکوارٹر اپنے اجلاس میں پرہجوم میڈیا سے مخاطب ہوکر بتائی ۔ اس موقعہ پر ضلع ایس پی نے سرقہ کی برآمد کردہ طلائی زیور (سونے کے چین) اس میں ملوث سریش اور سرقہ کا مال خریدنے والے تاجر رنگو برہم کو میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے کہا کہ 300 گرام سونے کے چین جس کی لاگت 9 لاکھ روپئے بتائی گئی ۔ تین عدد موٹر سیکل دو عدد سیل فون ان کے قبضہ سے برآمد کئے گئے ۔ ضلع ایس پی نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ تعلیم کے اور سرقہ کی وارداتوں میں ملوث سریش کو گزشتہ سال 13 عدد موٹر سیکل سرقہ کرنے کے بنا پر جیل کے حوالے کیا گیا تھا ۔ جیل سے رہائی کے بعد موصوف دوسری طرز کا سرقہ کرنے کا عادی پایا گیا ۔ ضلع عادل آباد میں سرقہ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے جاریہ ماہ دو مرتبہ ضلع پولیس عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے حساس مقامات پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ اس موقعہ پر ضلع ایس پی نے سی سی ایس ، ڈی ایس پی مسٹر نرسمہا ریڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ کے دوران 60 کیس درج کرتے ہوئے ریاست و دیگر ریاستوں کے 30 افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضہ سے 1250 گرام سونا ، 1500 گرام چاندی ، ایک عدد اسکارپیو ، 20 عدد موٹر سیکل کو برآمد کیا گیا ۔ سی سی ایس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس موقعہ پر ضلع ایس پی نے پانچ ہزار روپئے ڈی ایس پی ، سرکل انسپکٹر کو پانچ ہزار روپئے کے علاوہ دیگر 24 پولیس جوانوں کو فی کس ایک ایک ہزار روپئے بطور انعام پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT