Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / خواجہ غریب نوازؒکی درگاہ پر وزیراعظم کی چادر پیش

خواجہ غریب نوازؒکی درگاہ پر وزیراعظم کی چادر پیش

اجمیر۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی درگاہ پر چادر پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کمیٹی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر طبقہ بشمول اقلیتیں ترقی کریں ۔ مختار عباس نقوی نے وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں ہندوستان اور بیرون ہند کے زائرین کو 804ویں عرس مبارک میں شرکت پر مبارکباد پیش کی گئی تھی ۔ خواجہ معین الدین چشتیؒ ہمارے ملک کی عظیم صوفی روایات کی ایک حیرت انگیز مثال ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب نواز انسانیت کی خدمت کو عبادت کی بہترین شکل سمجھتے تھے ۔ وہ آج بھی ہمارے لئے سرچشمہ وجدان بنے ہوئے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ سالانہ عرس دنیا بھر کیلئے امن اور مسرت کا پیغام لاتا ہے ۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ چشتی بزرگ کا پیغام ایک طاقتور ہتھیار ہے جس سے انسانی اقدار کی حفاظت کی جاسکتی ہے اور دہشت گرد طاقتوں کے گھناؤنے عزائم کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT