Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خواجہ معین الدین قادری کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ

خواجہ معین الدین قادری کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ

میدک /15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر و بانی مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک خواجہ معین الدین قادری کو مسلم اقلیت کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لئے نمایاں خدمات کے لئے ضلع سطح پر ایوارڈ عطا کیا گیا۔ مولانا ابوالکلام آزادی کے یوم پیدائش کے موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود اور سروا سکھشا ابھیان کے زیر اہتمام سنگاریڈی کلکٹریٹ میں منعقدہ یوم اقلیتی بہبود و قومی یوم تعلیم تقریب کے موقع پر ضلع میدک میں مسلمانوں کی سماجی اور تعلیمی ترقی کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی مختلف شخصیات اور اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ خواجہ معین الدین کو اردو زبان کی ترقی و مسلم اقلیت کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی طویل خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ ضلع کلکٹر میدک رونالڈ روس، رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر، ضلع پراجکٹ آفیسر میدک سروا سکھشا ابھیان یاسمین باشاہ، ایگزیکٹیو آفیسر مائناریٹی فینانس کارپوریشن انچارج اقلیتی بہبود آفیسر سید احمد علی کے ہاتھوں شال، مومنٹو اور توصیفی سند پر مشتمل ایوارڈ عطا کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT