Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / خواہش پوری نہ ہونے پر لڑکے کی خود کشی

خواہش پوری نہ ہونے پر لڑکے کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : والدین کی جانب سے موٹر سیکل کی خواہش پوری نہ کرنے پر دل برداشتہ ایک لڑکے نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں مونیش نامی طالب علم عمر تقریبا 20 سال آج اپنے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ مونیش راجیو گرہا کلپا کالونی میں رہتا تھا ۔ اس نے اپنے والدین سے موٹر سیکل کی خواہش کی تھی تاہم مزدور پیشہ والدین اس کی خواہش کو پورا کرنے میں ٹال مٹول کررہے تھے ۔ جس سے دل برداشتہ مونیش نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس میر پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT