Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / خوبصورت حسیناؤں کے سفاک قاتل کے قلب کی سرجری

خوبصورت حسیناؤں کے سفاک قاتل کے قلب کی سرجری

کٹھمنڈو ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) خوبصورت حسیناؤں کے رسوائے زمانہ سلسلہ وار قاتل چارلس سوبھراج کے قلب کی نیپال کے ایک بڑے دواخانہ میں آج کامیاب سرجری کی گئی۔ ہندوستانی باپ اور ویتنامی ماں کا بیٹا 73 سالہ سوبھراج فرانسیسی شہری ہے جو گذشتہ کئی سال سے نیپال کی جیل میں قید ہے جہاں اس کے قلب کی شریانوں سے خون کے اخراج کا پتہ چلنے کے بعد شہید گگن لعل نیشنل ہارٹ سنٹر میں شریک کیا گیا تھا۔ سوبھراج نے 1970 کی دہائی میں تقریباً 20 خواتین کا قتل کیا تھا اور ان میں اکثر مغربی خواتین تھیں جو ایشیاء کی سیر و تفریح کے دوران اس کے جال میں پھنس جایا کرتی تھیں۔ کہا جاتا ہیکہ چارلس سوبھراج ان سے دوستی کے بہانے نشیلی ادویات کھلاتے ہوئے جنسی استحصال کے بعد قتل کیا کرتا تھا۔ اس کے ہاتھوں قتل کی گئی اکثر حسیناؤں کی نعشوں پر صرف بکنی رہا کرتی تھی۔ وہ پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے کا بھی ماہر تھا۔ اپنی ان مجرمانہ صفات کے سبب دنیا بھر میں ’’بکنی کلر‘‘ اور ’’سرپنٹ‘‘ (سانپ) کی عرفیت سے مشہور تھا۔ سوبھراج ہندوستانی جیلوںمیں 21 سال قید رہا ہے۔ 1986 کے دوران تہاڑ جیل کے 22 دن کیلئے فرار ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT