Monday , May 1 2017
Home / Top Stories / خوبصورت نہ ہونے پر نو شادی شدہ عورت نے اپنے شوہرکا قتل کردیا۔

خوبصورت نہ ہونے پر نو شادی شدہ عورت نے اپنے شوہرکا قتل کردیا۔

کڈالور:پولیس نے بتایا کہ شوہر کے خوبصورت نہ ہونے وجہہ سے نوشادی شدہ عورت نے اپنے شوہر کا مبینہ طور وزن پتھر سے سر کچل کر قتل کردیا۔

مذکورہ22سالہ خواتین ‘ جس کی ایک ہفتہ قبل ہی شادی ہوئی تھی نے پچھلی رات معمولی جھگڑے کے بعد اپنے شوہر پر بری طرح حملہ کیا۔

پولیس نے کہاکہ حملہ آور عورت نے اپنے شوہر سے نفرت کرنا شروع کردیاتھا‘ جو کہ 20کی عمر او رلڑکی کی مورتیاں بنانے والا نوجوان تھا‘ عورت کے رشتہ دار اوردوستوں نے اس سے کہاتھا کہ وہ خوبصورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کے مقابل کا ہے۔

اگرچہ کہ عورت چیختے اورچلانے کے ساتھ روتے ہوئے باہر ائی اور کہنے لگی کہ کسی نے اس کے شوہر کا قتل کردیا ہے ‘ تحقیقات کے بعد پولیس نے شوہر کے قتل میں اس کو گرفتار کرلیا۔

مذکورہ عورت کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے اسے قانونی حراست میں بھیج دیاگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT