Thursday , July 27 2017
Home / عرب دنیا / خودسوزی واقعہ کے بعد بیت اللہ کے متاثرہ حصے کی صفائی

خودسوزی واقعہ کے بعد بیت اللہ کے متاثرہ حصے کی صفائی

مکہ۔8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سوشل میڈیا پر منگل کے روز ایک وڈیو کلپ گردش میں رہا جس میں مسجد حرام میں متعدد ورکر بیت اللہ کی بیرونی نچلی دیوار (شاذروان) کو دھو کر صاف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اس سے قبل مسجد حرام کی سکیورٹی فورس نے پیر کے روز مطاف میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں معلوم ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ اس شخص نے خانہ کعبہ کے بالکل قریب کھڑے ہو کر خود پر پٹرول چھڑکا تھا۔مسجد حرام کی انتظامیہ کے مطابق صفائی کے ذمے دار منتظمین نے خانہ کعبہ کے مذکورہ حصے کی دھلائی اور صفائی کی کارروائی کی نگرانی کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT