Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خودسوزی کرنے والی ساس و بہو میں بہو فوت

خودسوزی کرنے والی ساس و بہو میں بہو فوت

حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعات کے سبب خودسوزی کرنے والی ساس اور بہو میں علاج کے دوران بہو کی موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سندھیا کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ جبکہ اس کی ساس 45 سالہ شوبھا ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ یہ انوکھا واقعہ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اوشاپور گھٹکیسر علاقہ کے ساکن سندیپ کی شادی سال 2008 میں سندھیا سے ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد سے میاں بیوی میں ہر چھوٹی سی بات پر جھگڑے چل رہے تھے ۔ 17 اکٹوبر کے دن جھگڑا شدت اختیار کرلیا گیا اور برہمی کے عالم میں سندھیا نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال لیا ۔ اسی دوران سندھیا کی ساس شوبھا نے بھی اپنے جسم پر کیروسن ڈال لیا اور دونوں نے آگ لگالی ۔ علاج کے دوران بہو فوت ہوگئی اور ساس زیر علاج ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT