Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خودسوزی کی دھمکی سے شوہر کو سدھارنے کے دوران خاتون کی موت

خودسوزی کی دھمکی سے شوہر کو سدھارنے کے دوران خاتون کی موت

حیدرآباد /3 نومبر ( سیاست نیوز ) لاپرواہ شوہر کو سدھارنے کی کوشش خاتون کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ کیسرا پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ خاتون رادھیکا نے خودسوزی کرلی ۔ رادھیکا بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ساکن مرلی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنے شوہر کو سدھارنا چاہتی تھی اور اس کیلئے اس نے خودسوزی کی دھمکی دی تھی اور اپنے جسم پر کیروسن چھڑک لیا تھا تاکہ شوہر کو خوف زدہ کرتے ہوئے اسے سدھار سکے جو گھریلو مسائل اخراجات سے لاپرواہ تھا ۔ اپنی کمائی کا ایک بھی روپیہ گھر کے اخراجات پر صرف نہیں کرتا تھا ۔ تاہم لاپرواہ شوہر نے بیوی کی خودسوزی کی دھمکی پر بھی لاپرواہی کی اس دوران خاتون نے اپنے آپ کو آگ لگالی جو شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT