Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خودکشی کرنے والوں کے ورثاء کوایکس گریشیا کی منظوری کا مطالبہ

خودکشی کرنے والوں کے ورثاء کوایکس گریشیا کی منظوری کا مطالبہ

کریم نگر۔/3اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یکم اپریل 2014اور 28اگسٹ 2015کے درمیان کریم نگر ضلع میں تقریباً 1588 کسان اور دیگر افراد نے خودکشی کرلی تھی۔ اس سلسلہ میں پونم پربھاکر سابق رکن پارلیمنٹ نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہوکر قانون حق معلومات کے ذریعہ حقائق کا پتہ چلایا گیا۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے ڈی جی پی کو احکامات جاری کئے کہ 1588 افراد بشمول کسانوں کی خودکشی کے متعلق اندرون چار ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔ پونم پربھاکر نے مطالبہ کیا کہ خودکشی کرنے والے کسانوں اور دیگر افراد کو فی کس چھ لاکھ کا ایکس گریشیا حکومت کی جانب سے منظور کیا جائے۔ اس کے علاوہ قرض کے بوجھ اور بیماریوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے والوں کی وجوہات کا پتہ چلاکر ان کے مسائل کی یکسوئی کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے ضلع کریم نگر کے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ خودکشی نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT