Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / خودکشی کے لمحات فیس بُک پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش، خاتون کو بچالیا گیا

خودکشی کے لمحات فیس بُک پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش، خاتون کو بچالیا گیا

ممبئی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان نے تقریباً ایک ماہ قبل خودکشی کے لمحات کو فیس بُک پر اپ لوڈ کیا تھا۔ آج ایک 32 سالہ خاتون وکیل نے بھی اِسی طرح کی حرکت کی لیکن لمحہ آخر میں اُسے خودکشی کی روکنے میں کامیابی ملی۔ پرینکا جیٹھالال مارو نے سیوری علاقہ میں واقع زیرتعمیر عمارت کی 18 ویں منزل پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم قریبی افراد نے اُسے دیکھ کر فوری کنٹرول روم کو مطلع کیا اور پولیس ٹیم نے یہاں پہونچ کر اُسے انتہائی اقدام سے روک دیا۔ انسپکٹر شالینی شرما کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی تھی اور اُنھوں نے پرینکا کو انتہائی اقدام سے باز رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پولیس خاتون کی کونسلنگ کررہی ہے ۔ گزشتہ ماہ ایک 23 سالہ طالب علم نے باندرہ میں ہوٹل کی 19 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر اِن کربناک لمحات کو فیس بُک پر اپ لوڈ کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT