Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / خودکش حملے میں 3افغانی فوجی ہلاک

خودکش حملے میں 3افغانی فوجی ہلاک

کابل۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی بلخ صوبہ میں فوج کی ایک مِنی بس پر کئے گئے خودکش دھماکے میں کم و بیش 3 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ بلخ گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہاد نے بتایا کہ حملہ آور پیدل آیا اور فوج کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکہ سے ُڑا لیا۔ انہوں نے کہا کہ تین ہلاکتوں کے علاوہ فوج کے 18 دیگر ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خودکش دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حالیہ دونوں میں افغان سکیورٹی فورسیس پر طالبان شورش پسندوں نے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT