Friday , August 18 2017
Home / دنیا / خودکش دھماکہ، افغان ٹی وی چینل کے 7 ملازمین ہلاک

خودکش دھماکہ، افغان ٹی وی چینل کے 7 ملازمین ہلاک

کابل ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مقبول عام افغان ٹی وی چینل ’تولو‘ کے سات ملازمین آج اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک خودکش کار بمبار نے کابل میں ان کی منی بس کو ٹکر دے دی، جبکہ چند ماہ قبل ہی طالبان نے اس نیٹ ورک کو واجبی ’ملٹری ٹارگٹ‘ قرار دیا تھا۔ کابل کے پاش علاقہ میں روسی سفارتخانہ کے قریب پیش آئے اس بم دھماکہ میں کم از کم 25 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 2001ء میں طالبان کو اقتدار سے بیدخل کئے جانے کے بعد سے افغانستان میں میڈیا کی کسی آرگنائزیشن پر یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔ کسی بھی گروپ نے ابھی تک اس گھناونی حرکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ طالبان امن بات چیت کو عاجلانہ طور پر شروع کرنے کیلئے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود تشدد میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ یہ ٹی وی چینل خانگی طور پر چلایا جاتا ہے جو نیوز اور تفریحی نشریات پیش کرتا ہے۔ اس چینل پر اکثر و بیشتر طالبان کے خلاف تنقیدیں کی گئی ہیں۔ تولو چینل نے ٹوئیٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج کابل میں پیش آئے دہشت گردانہ حملہ میں ہم نے سات اسٹاف ممبرس کھو دیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT