Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / خودکش دھماکے کے ایک ماہ بعد میٹرو اسٹیشن کی بازکشادگی

خودکش دھماکے کے ایک ماہ بعد میٹرو اسٹیشن کی بازکشادگی

برسلز ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ ہفتہ برسلز کا مالبیک میٹرو اسٹیشن جو خودکش دھماکے سے دہل گیا تھا اور جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے، آج مسافروں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ 22 مارچ کو خودکش حملہ آور خالد البکروئی نے اسٹیشن پر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا جبکہ ایک گھنٹہ بعد ہی برسلز ایرپورٹ پر ہوئے خودکش دھماکے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس دھماکہ کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی جس میں مجموعی طور پر 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ زخمیوں کی تعداد 300 بتائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT