Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / خودکش کار بم حملہ میں ایک فوجی ہلاک

خودکش کار بم حملہ میں ایک فوجی ہلاک

قندھار ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق ایک خودکش کار بم حملہ آور نے ایک سرکاری کمپاؤنڈ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک سپاہی کو ہلاک اور دیگر چار کو شدید طور پر زخمی کردیا۔ قندھار صوبہ کے گورنر کے ترجمان شمیم کھوپلواک نے بتایا کہ صوبہ کے وسط میں واقع ارغنداب ڈسٹرکٹ کے ایک چیک پوائنٹ پر یہ خودکش کار بم حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ ایک نے کار کو دھماکہ سے اڑا دیا جبکہ دیگر چار نے ڈسٹرکٹ گورنر کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اب تک کسی فرد یا تنظیم نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قندھار صوبہ کو طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT